لندن(این این آئی)برطانیہ کی وزیر تعلیم گیلین کیگن نے سکولوں کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے گفتگو کے دوران استعمال کیے گئے اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی۔ برطانوی وزیر نے سکولوں کی غیر محفوظ عمارتوں کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔