تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ سعودی عرب میں نئے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ریاض میں اپنا کام شروع کردیا۔ سعودی عرب میں نئے ایرانی سفیر اپنے کام کے آغاز کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے امور کو آگے بڑھائیں گے۔