متحدہ عرب امارات میں جوئے خانے، عرب میں دنیا تبدیلی مگر کتنی؟

 متحدہ عرب امارات میں جوئے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس نے حال ہی میں کمرشل گیمنگ کے نام سے ایک وفاقی اتھارٹی قائم کی ہے ۔مبصرین کےمطابق یہ اس بات کی ایک علامت ہو سکتی ہے کہ یو اے ای جوئے کی اجازت دینے ہی والا ہے کیوں کہ کسینو کی بڑی بڑی کمپنیاں خلیج کے اس عرب ملک میں اکٹھی ہو چکی ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نیوز نے اتوار کی رات جنرل کمر شل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی ، جی سی جی آر اے کی تشکیل کا اعلان کیا لیکن اس کے اسٹرکچر اور آپریشنز کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔امارات نے امریکی ریاست میزور ی کے مشہور ریور بوٹ کسینوز کے نگران ادارے، گیمنگ کمیشن کے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، کیون مولالی کو اتھارٹی کے سی ای او کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اور لاس ویگاس میں جوئے کے مرکز ،نویڈا شہر میں ایم جی ایم ریزورٹس انٹر نیشنل کے سابق چئیرمین اور سی ای او کو اتھارٹی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا ہے۔ یہ ریزورٹس کسینو بھی چلاتا ہے ۔مولالی نے ایک بیان میں کہا کہ ،” میں متحدہ عرب امارات کے جی سی جی آر اے کے افتتاحی سی ای او کے طور پر اپنی نامزدگی پر خوش ہو ں ، اور اپنے تجربہ کار رفقائے کار کے ساتھ یو اے ای کی لاٹری اور گیمنگ انڈسٹری کے لئے ایک مستعد ریگولیٹری ادارے اور لائحہ عمل کی تشکیل کا منتظر ہوں ۔ “خبر رساں ادارے وام نے اتھارٹی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ کمرشل گیمنگ کی ریگو لیٹری سرگرمیوں کو مربوط کرے گا ، قومی سطح پر لائسنس دینے کا بندو بست کرے گا اور کمرشل گیمنگ کے اقتصادی امکانات کے بند دروازے کھولے گا۔ایک عرصے سے متحدہ عرب امارات کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرر ہی تھیں کہ وہاں جوئے خانوں کو رقم اکٹھی کرنے کے ایک ذریعے کے طور پرزیر غورلایا جا رہا ہے ، خاص طور پر دوبئی میں جو طویل فاصلوں کی ایمیریٹس ائیر لائن کا مرکز ہے ۔ لیکن حالیہ برسوں میں کسینو کے بارے میں افواہیں بڑھتی رہیں ۔

2022 میں متحدہ عرب امارات کی انتہائی شمالی ریاست راس الخیمہ نے لاس ویگاس میں قائم کسینو کی ایک بڑی کمپنی وین ریزورٹس کے ساتھ کئی ارب ڈالر کے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔راس الخیمہ کے حکا م نے اس ہوٹل میں برا ہ راست کسی جواخانے کی موجودگی سے بار بار انکار کیا ہے۔ لیکن کسینو کمپنی وین کا کہناہے کہ اس پراجیکٹ میں ایک ،مربوط ریزورٹ ،کی انتظامیہ شامل ہے۔مربوط ریزورٹ کی اصطلاح ایک ایسے ہوٹل کے لیے استعمال ہوتی ہے جس میں کسینو اور دوسری سہولیات شامل ہوتی ہیں ۔اپریل میں وین ریزورٹ کے سی ای او کریگ بلنگز نے ایک کانفرنس کال میں راس الخیمہ ریزورٹ کی قیمت 3 اعشاریہ نو ارب ڈالر بتائی تھی اور کہا تھا کہ و ہ 2027 میں کھل جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن