گران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا یومِ دفاع پر پیغام وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت 6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ م 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے نہ صرف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔ پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ دفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے- دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں - آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے- یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔