ایشیا کپ: بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے پاکستان کے خلاف5 وکٹیں 166 کے اسکور پر گر چکی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مہدی حسن اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مہدی حسن پہلے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔اوپننگ پر آنے والے محمد نعیم بھی 20 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے محمد نعیم کو آوٹ کرنے کے ساتھ ہی ون ڈے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کر لی ہیں .تاہم انہوں نے محمد نعیم کے بعد اگلا شکار توحید کر بنایا اور دو رنز پر کلین بولڈ کر دیا ۔

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا ہے ۔جبکہ بنگلہ دیش نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے لٹن کی جگہ شانتوں کو شامل کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن