گلوکار عاصم اظہر کا نیا لوو سانگ " چند ماہیا" ریلیز کردیا گیا
گیت کو سوشل میڈیا پر عوامی مقبولیت ملنے لگی
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ایک باہر پھر " چند ماہیا" کے نام سے اپنا نیا گانا ریلیز کرکے کے میوزک کی دنیا میں شاندار اضافہ کیا ہے۔جاندار کمپوزیشن پر مبنی گیت کو یونیورسل لیبل کے بینر تلے ریلیز کیا گیا یے۔جس نے میوزک لورز کو اپنی عمدہ میوزک کمپوزیشن، بہترین شاعری، دل کو چھولینے والی آواز کے ذریعے بے حد متاثر کیا ہے.
۔عاصم اظہر کے نئے ریلیز ہونے والے گیت کو سوشل میڈیا پر اب تک بے حد مقبولیت مل رہی یے۔
گانے کی ریلیز پر گلوکار عاصم اظہر کہتے ہیں
"یہ گانا محبت کی نشانی ہے۔ میں کچھ ایسا تخلیق کرنا چاہتا تھا جو لوگوں کے ساتھ گہرے اور ، جذباتی سطح پر تعلق قائم کرے 'چند ماہیا' صرف ایک گانا نہیں ہے؛ یہ ایک تجربہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ جو بھی گانا سنے گا اسے بے حد پسند آئے گا"
عاصم اظہر کی رہنمائی میں گانے کی ڈائریکشن اور پروڈکشن بھی شاندار نظر ارہی ہے۔
گانا اب تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔یونیورسل لیبل موسیقی کے شائقین کو عاصم اظہر کی تازہ ترین تخلیق سے محظوظ ہونے کی دعوت دے رہاہے۔ جیسا کہ "چند ماہیا" دنیا بھر میں دلوں کو مسحور کر رہا ہے،
گانے کی شاعری، میوزک کمپوزیشن اور پروڈکشن عاصم اظہر نے کی ہے۔جبکہ عاصم اظہر کے علاوہ علی رضا، حسن علی بطور میوزک کمپوزر، رامس علی بطور لیریسسٹ، اور سلمان نصیر بطور میوزک پروڈیوسر اپنے فرائض انجام دیئے۔