سرائے مغل (نامہ نگار) گلی سے گزرنے پر بااثر افراد نے فائر مار کر خاتون خانہ کے والد کو قتل اور خاوند کو معزور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں اولکھ بنگہ میں غریب آدمی نذیر احمداپنے رشتہ داروں محمداکرم ،محمد صادق اور وسیم اکرم کے ہمراہ گلی سے گزر رہا تھا کہ دو ملزمان عبدالجبار اور مختار احمد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نذیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اکرم کی ٹانگ پر فائر لگا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ عبدالجبار اور مختارنے غریب صادق کو اپنی گلی سے گزرنے سے منع کیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد صادق ،نذیر احمد، محمد اکرم ،وسیم اکرم گلی سے گزر رہے تھے کہ ملزموں نے فائرنگ کر کے نذیر احمد کو قتل کر دیا۔زخمی اکرم کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔خاتون خانہ جمیلہ بی بی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔