پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے :بدرالزمان ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن فنگشنل کے مرکزی نائب صدر چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ سیاست کی بنیاد مذاکرات ہیں حضور اکرم ؐ نے بھی صلح حدیبیہ میں مذاکرات کو اپنایا تھا ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو چاہئے کہ وہ ذاتی انا ء اور مفادات کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی غربت کے خاتمے اور معاشی اصلاحات کیلئے گول میز کانفرنس کا انعقاد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی ایم پی اے رانا افضال حسین کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ چوہدری بدرالزمان ورک نے کہا کہ پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن