معیشت کے ابتر حالات پر عوام کوشدید تشویش ہے:ناصر محمود واہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کے جلسے کیلئے تیار ہے اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آئے گا یہ تاریخی جلسہ ملکی سیاست کا رخ بدل دیگا اس میں شریک ہونیوالے لاکھوں پاکستانی بانی پی ٹی آئی کے موقف کی تائید اور پارٹی کی جاری جدوجہد کا بھرپور حصہ بننے کے عزم کا اعادہ کریں گے حکمرانوں کی طرف سے جلسہ کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی، امن و امان اور معیشت کے ابتر حالات پر عوام کوشدید تشویش ہے۔

ای پیپر دی نیشن