اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما محمود مسعود گردور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی پاسداری کرنیوالی سیاسی جمہوری جماعت ہے جس نے ملک بھر میں لاکھوں افراد پر مشتمل تاریخی جلسے کئے جن میں کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا بعض سازشی عناصر تحریک انصاف اور اداروں کو لڑانے کی کوششیں کررہے ہیں مگر ہم حب الوطنی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے کسی طرح کے انتشار کا ماضی کی طرح آئندہ بھی حصہ ہرگز نہیں بنیں گے پارٹی کی جمہوری جدوجہد پر امن طور پر جاری رکھی جائے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوری آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے۔
پی ٹی آئی آئین و قانون کی پاسداری کرنیوالی جماعت ہے:محمود مسعود
Sep 06, 2024