شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار خصوصی،نمائندہ نوائے وقت ) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی ،پریس کلب شیخوپورہ کے صدر رانا محمد عثمان نے روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوہدری کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ پر پریس کلب کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایماندار اور سچے صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بن چکا ہے ۔اس موقع پرمبشر حسن بٹ ، صفدر شاہین ،عظیم علی شیخ ،سیف الرحمن سیفی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،ارشد شیخ ،فاروق ملک ،عثمان گوندل ،امجد سلطانی ،سعید سندھو ،ڈاکٹر الطاف حسین ،ایوب شیخ ،شیخ ثناء اللہ ،عظمت قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت دلاور چوہدری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پریس کلب شیخوپورہ کا مذمتی اجلاس
Sep 06, 2024