شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ملکی امن وسلامتی کیلئے بہت قربانیاں دی ہیںاور آئندہ بھی ملکی استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے پاکستانی قوم کا مثالی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جس کو مزید توانا کرنے کیلئے حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی یقینی بنا رہی ہے تمام شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور عوام کو براہ راست ریلیف کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کا معیار زندگی بلند کیا جارہا ہے۔
ملکی استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا : عارف سندھیلہ
Sep 06, 2024