ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری اوقاف غلام فرید کی ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر آفس آمد ، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو نے سیکرٹری اوقاف کا استقبال کیا،سیکرٹری اوقاف غلام فرید اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کی زیر صدارت ناجائز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے اجلاس آفس چیمبر میں ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف عبدالرشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ افسروں نے سیکرٹری اوقاف کو آپریشن کی تیاریوں بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے لیے متعلقہ اداروں کی تیاریاں جاری ہیں ، چند روز میں ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ متعلقہ محکمے اور دیگر حکومتی ایجنسیز پوری تیاری کے ساتھ آپریشن کا آغاز کریں گے۔