گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دوران کام گیپکو اہلکار کرنٹ لگنے سے جھلس گیا،سانسی پلی پر واپڈا کا اہلکار محبوب احمد کھمبے پر چڑھ کر کام کر رہا تھا کہ اس دوران فیڈر آن ہو گیا جس کے باعث کرنٹ لگنے سے وہ بری طرح جھلس گیا ۔ طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کھمبے پر چڑھ کر واپڈا کا اہلکار کام کر رہا تھا جسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا تھا۔