گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی،سی ای او ایجوکیشن خالد جاوید اعوان، ڈی او لٹریسی فوزیہ زریں سمیت دیگر کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں منعقدہ سمینار سے خطاب، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواندگی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ہمارا دین اسلام جس کی پہلی وحی کا پہلا لفظ ہی ''اقرا'' ہے اس کی اہمیت ہمیں 14 سو سال پہلے بتاچکا ہے لہذا ہمارا بحثیت مسلمان یہ فرض ہے کہ تعلیم کی روشنی کو پھیلائیں تاکہ اندھیروں کا خاتمہ ہوسکے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ گوجرانوالہ ضلع جس کی شرح خواندگی 75 فیصد ہے وہاں آج بھی بچے آٹ آف سکول پائے جاتے ہیں۔ محکمہ ایسے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہے جن کے لیے کوئی دوسرا ادارہ کام نہیں کررہا ہے۔