گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ 9ستمبر سے 13 ستمبر تک ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ و وزیرآباد میں 10 لاکھ 3ہزار 128سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 3825موبائل ٹیمز، 161فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو مراکز صحت، گھروں، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی، انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے جائزہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیرآباد محمد طارق قریشی کے زیرصدارت اجلاس میں مائیکرو پلان، انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس کے قیام، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ، آگاہی مواد آویزاں، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کرنے کے حوالیسے تبادلہ خیال کیا گیا۔