حافظ آباد:فہم القران کونسل کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)فہم القران کونسل پاکستان کے زیر اہتمام گولڈن جوبلی کے موقع پر کل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کا  انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت  سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  پروفیسر ڈاکٹر پیر محمد اکرم چشتی چیرمین فہم القران کونسل پاکستان نے کہاکہ ختم نبوت ایمان کی بنیادی شرط ہے۔منکرختم نبوت کافرہے۔ائین پاکستان نے بھی منکرختم نبوت کو کافرقرار دیاہے۔پاکستان کاآئین قرآن وسنت کے تابع ہے۔ پاکستان بھر کے مسلک اہلسنت کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔شیر ربانی میاں جلیل احمد شرق پوری  نے کہاآپ کے بعد کسی نبی کی گنجائش نہیں۔قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں پیر شعبان فرید  نے کہاہمیں دفاع ختم نبوت کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ھوگا۔

ای پیپر دی نیشن