گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے گزشتہ روز واسا ہیڈ کوارٹر آفس کا دورہ کیااس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت،ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان بٹ و دیگر افسران نے سابق وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔واسا ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں خرم دستگیر خان کو سیالکوٹ روڈ،کمشنر روڈ،فتومنڈ، ہسپتال روڈ،پیپلز کالونی سمیت حلقہ این اے 78میں جاری واسا کے ترقیاتی کاموں،سیوریج لائنوں اور صفائی کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو واسا کے مسائل کے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے انتظامیہ کو پہلے سے بھی زیادہ متحرک ہوکر کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن