لا ہو ر (سٹاف رپورٹر) امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں پولیس نے جائے وقوعہ اور ملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ مکمل کرلی جیو فینسنگ مکمل کرکے مشتبہ کالز کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے ۔مدعی مقدمہ اور عینی شاہد مقتول کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا۔ پو لیس کے مطا بق جاوید بٹ کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا ۔مقدمہ میں نامزد ملزمان وقوعہ کے بعد تاحال منظر سے غائب ہیں۔شوٹرز کے خاکے بنانے کیلئے عینی شاہد کا تفصیلی بیان ضروری ہے۔ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔