لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان کی آئینی تاریخ میں اٹھارویں ترمیم انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔اٹھارویں ترمیم کی منشا بھی یہی تھی کہ اختیارات نچلی سطح پر آئیں جس پر صوبائی حکومت کو ہمیشہ خوف رہا کہ گورننس اختتار ات لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہو جائیں گے۔ اس خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے پرانے سیشن ہال میں لوکل گورنمنٹ کے حوالے سےا اوپن ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی کو مقامی پالیسیوں کی تشکیل اورقانون سازی کیلئے تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے۔