ایئر ایمبولینس سروس جاری ،جلد موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کا آغاز 

Sep 06, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ نے ایمرجنسی سروسز و ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ، ضیاء اللہ شاہ اور ڈاکٹر رضوان نصیر کے درمیان زیر تربیت ریسکیورز کو سی پی آر سمیت دیگر جدید کورسز کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے۔ بہت جلد موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔ نشتر ہسپتال ملتان، چلڈرن ہسپتال ملتان اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ری ویمپنگ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں