لا ہو ر (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے مزید 10شہداء کی فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے فیصل آباد ریجن کے شہداء کے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس ملاقات کی اورگھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے اور کہاکہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔