اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر 50 فیصد سرکاری درآمدات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعا ون سے وفاقی حکومت نے گوادرپورٹ کومالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سرکاری شعبے کی درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔