اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا 9 مئی واقعات کی فوٹیجز موجود ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا۔ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ہم سے بات نہیں کرنی تو نہ کرے لیکن سیاستدان مذاکرات یا بات چیت کے دروازے کبھی بند کرتے ہیں۔
فیض حمید کی تحقیقات چل رہیں بہت چیزیں سامنے آئیں گی،سینیٹر افنان اللہ
Sep 06, 2024