منی پور(آئی این پی)منی پور کے نواحی گائوں میں 5گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا جس کے بعد امفال وادی میں شدت پسندی کے نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے،حالیہ رپورٹ کے مطابق میٹی اورککی کمیونٹیز کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لڑوایا جارہاہے اور ریاست اپنے مفادات کے پیشِ نظر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،مودی سرکار نے جان بوجھ کر منی پور کے حالات کوخراب کیا تاکہ اپنے مذموم سیاسی مقاصدکا حصول ممکن بنایا جاسکے،منی پور کے لوگ اپنے ہی ملک میں پناہ گزینوں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،حالیہ فسادات کے بعدامفال وادی اور گردونواح میں دوبارہ کرفیونافذ کردیا گیا ہے،گزشتہ سال سے اب تک کے دوران منی پورمیں سینکڑوں بے گناہوں کی جانیں گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس نے بھارتی افواج کے ساتھ مل کر منی پور میں کومبنگ آپریشن شروع کردئیے ہیں،بھاری پیمانے پرسرچ آپریشن ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نسلی فسادات کو ہوادیکرمیٹی کمیونٹی کو ککی اوردوسروں قبیلوں سے لڑوایاجارہاہے تا کہ ان کے آئینی حقوق کو پامال کیا جائے،منی پور کا مسئلہ مزید زورپکڑ رہاہے اور مودی سرکار سیاسی مسئلے کو بندوق کے زور پہ حل کرنا چاہتی ہے۔منی پورکا مسئلہ مودی کے لئے گلے کی ہڈی ثابت ہوا ہے اورمقامی لوگ اب بھارت سے آزادی کا تقاضہ کررہے ہیں،عالمی سطح پر بھی منی پور فسادات کو لیکر ایک گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔
بھارت، منی پور کے نواحی گائوں میں 5گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا
Sep 06, 2024