جعلی ڈگری: پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی  سٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ مستعفی  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی سٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ نے جعلی ڈگری کی بنا پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ترجمان کے مطابق جاوید باجوہ کے خلاف پی آئی اے کے یوکے برمنگھم میں تعینات ڈپٹی سٹیشن مینیجر اقبال جاوید باجوہ کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی نکلی آئی جس پر ان کے خلاف انکوائری بھی ہوئی، ادارے نے انہیں استعفی دینے کے لیے کہا جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔استعفیٰ سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں انہیں سات دن کے اندر وضاحت دینے کا بھی کہا گیا تاہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن