گوجرانوالہ: سکول میں ٹیچر کے شوہرکی طالبات سے کئی   بارزیادتی‘ گرفتار

لاہور، گوجرانوالہ(لیڈی رپورٹر +نمائندہ خصوصی )  سرکاری سکول میں زیر تعلیم متعدد کم عمر طالبات کو درندہ صفت ملزم نے کئی مرتبہ مبینہ طور پر اپنی شیطانی کا ہوس کا نشانہ بنا ڈالا‘ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت‘ پولیس نے سکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کرکے موبائل فون سے نازیبا ویڈیوز بر آمد کر لیں‘ملزم کیخلاف پانچ مقدمات بھی درج کرلئے گئے‘ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول طالبات سے زیادتی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے 2اساتذہ کومعطل کرکے سکول کوعارضی طورپر بند کردیا۔ تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا کر رپورٹ طلب کرلی ۔تھیڑی سانسی محلہ سلیم پورہ میں ساجدہ نامی خاتون نے محکمہ لٹریسی کے تحت گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن سکول اپنے گھر میںپانچ سال سے بنا رکھا ہے‘اس سکول میں 40سے 50 بچیاں زیر تعلیم ہیں‘سکول ٹیچر کے شوہر عمران نے سکول کے اندر ایک کمرے میں کنٹین بنا رکھی تھی،گزشتہ روز ایک بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ اسے سکول میں کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بچی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکول میں اسکی دوسری دوستوں کیساتھ بھی ایسا ہوا ہے جو سب ڈر کے مارے خاموش ہیں جس پر بچیوں کے والدین نے آپس میں رابطہ کیا اور وہ ملکر پولیس کے پاس پہنچ گئے ، سی پی او ایاز سلیم نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے موبائل فون بر آمد کیا جس میں بچیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود تھیں ، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ بچیوں کا میڈیکل کروایا گیا ہے ،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے جبکہ ملزم نے بھی اعتراف جرم کر لیا ہے ،پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پانچ متاثرہ بچیاں سامنے آئیں تھیں۔متاثرہ بچیوں کی عمریں 11سے 14سال کے درمیان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن