ٹماٹر، گوبھی، مٹر کی قیمتوں میں کمی، پیاز ، کریلا، شلجم مہنگے 

لاہور (خبرنگار) ٹماٹر، پھول گوبھی، کھیرا اور مٹر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ آلو، شملہ مرچ، بینگن، بند گوبھی، بھنڈی، ٹینڈے، پالک، چائنہ گاجر، لوکی بوتل، دیسی لہسن، ہارنی لہسن، ادرک چائنہ کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ  پیاز، کریلا، شلجم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ٹماٹر کی قیمت میں 05 روپے کی کمی کے بعد 100 سے 95 روپے ہوئی۔ اسی طرح پھول گوبھی کی قیمت میں کمی، 120 روپے مقرر ہوئی ہے اور  کھیرا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 120 سے 110 ہوئی ہے اور مٹر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 320 سے 300 روپے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آلو کی قیمت 85 روپے برقرار ہے اور شملہ مرچ کی قیمت 170 روپے برقرار، بینگن کی قیمت 60 روپے برقرار، بند گوبھی کی قیمت 140 روپے برقرار ہے۔ اسی طرح بھنڈی کی قیمت 100 روپے برقرار ہے اور سبز مرچ 100 روپے اور ٹینڈے دیسی 180 روپے برقرار ہے۔  انہوں نے کہا کہ پیاز کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ، قیمت 145 سے 148 ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن