اسلام آباد/ راولپنڈی(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو جواب کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔گذشتہ روز جمعرات کو مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایاجاسکا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سیخالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور عدالت کے جج سے کہاکہ آپ کو عمرہ کی مبارک ہو،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں چار درخواست ضمانتوں پر سماعت ہے،استدعا ہے کہ عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے،ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آئندہ کے لئے رکھ لی جائے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے سماعت 19 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔