لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن تین روزہ دورے پرآج لاہور پہنچ رہے ہیں اور وہ تاریخ ساز گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس سے تاریخی خطاب کریں گے اور کل شام جلسہ گاہ مینار پاکستان کا دورہ کریں گئے اور انتظامات کا جائزہ لیں گئے ۔اس کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی،مولاناپیر ناصرالدین حاکوانی،علامہ ساجد میر، مولانا حنیف جالندھری ،لیاقت بلوچ،مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا خواجہ عزیز احمد۔مولانا اللہ وسایا ،مولانا محمد امجد خان،خواجہ خلیل احمد۔قاضی احسان احمد۔مولانا راشد سومرو۔مولانا شہاب الدین پوپلزی۔ حافظ ابتسام الہی .مولانا عزیز الرحمن ثانی اور دیگر جماعتوں کے زعماء شرکت کریں گئیچیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس آج بادشاہی مسجدلاہور میں منعقد ہوگی،شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا اس عظیم الشان کانفرنس کی سرپرستی کریںگے جبکہ یہ کانفرنس میری زیر صدارت منعقد ہوگی جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ومشائخ عظام کانفرنس میں شرکت و خطاب فرمائیں گے،مولانا آزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کا ختم نبوت کے بل کو منظور کرنا ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا،7ستمبر یوم الفتح کو پوری مسلم دنیا میں گولڈن جوبلی کے طور پر منایا جا رہا ہے، وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا،پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے،6ستمبر کو پاکستان کے دفاع میں افواج پاکستان کے شہداء پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے بے مثال اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔