چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کادیامر بھاشا ڈیم کا دورہ

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ  جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ)نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا272میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین آر سی سی (Roller Compacted Concrete)ڈیم ہے، جو چلاس سے 40کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کی 17اہم سائٹس پرتعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے، پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی ڈائی ورشن ٹنلز1اور2، اپ سٹریم اور ڈان سٹریم کوفر(عارضی)ڈیمز، گائیڈوال، ڈیم پِٹ (Pit)اورمستقل رابطہ پل کا دورہ کیا انہوں نے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا ممبر (واٹر)واپڈا بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے چیف ایگزیکٹوآفیسردیامر بھاشا ڈیم کمپنی،جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے پراجیکٹ منیجرز نے چیئرمین کو سائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

ای پیپر دی نیشن