اسلام آباد/ راولپنڈی(نمائندہ نوائے وقت) انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت3اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔گذشتہ روز جمعرات کو سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اسد قیصر ودیگر کارکنان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کیجانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے استفسار کیاکہ چودھری صاحب کو کیا ہوا ہے، جس پر وکیل نے بتایاکہ پرویز الہی بیمار ہیں ڈاکٹر نے 4 ہفتے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے،عدالت نے پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس پرویز الہی کے استثنی کی درخواست منظور
Sep 06, 2024