اسلام آباد(خبرنگار)آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس میں کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اس تاریخی اقدام کو آج پچاس سال ہو گئے اور دنیا بھر باالخصوص پاکستان میں گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے ہم آج تک تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے والے غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںاعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا ہر قیمت پہ تحفظ کیا جائے گا، اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا22اگست کو سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے مختصر فیصلے میں تمام متنازعہ شقیں ختم کر دی گئی ہیںہم پاکستان کے غیور ریاست کے تمام اداروں، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مثالی کردار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیںختم نبوت کانفرنس کا اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے امتناع قادیانیت ایکٹ پہ مکمل عملدرآمد کیا جائے نصاب تعلیم میں ختم نبوت جا مضمون شامل کیا جائے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر سال 7 ستمبر کا دن قومی سطح پر منانے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے صدر، وزیر اعظم پاکستان کے حلف کی طرح تمام پارلیمنٹیرینز، وفاقی و صوبائی وزرا اور اداروں کے سربراہان کے حلف میں بھی اقرار ختم نبوت کو شامل کیا جائے۔