اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے عمران خان کی حکومت پر آئی پی پیز کو ریلیف دینے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پر جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے۔۔ایک انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ نے 2019کی محمد علی رپورٹ کے بعد آئی پی پیز کو ریلیف دیا تھا، اس رپورٹ کے بعد بڑا موقع جان بوجھ کر ضائع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بہت بڑا موقع شاید جان بوجھ کر ضائع کیا، آج کل کے حالات آئی پی پیز، عوام اور ملک کیلیے اچھے نہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پر جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات سے صارفین کو 600 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے، جتنے بھی پلانٹس لگائے گئے ان سب سے بات چیت جاری ہے۔