پی ٹی آ ئی کو 8 ستمبر جلسے کیلئے 42 شرائط پر مشتمل این او سی جاری 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت دیتے ہوئے 42 شرائط پر مشتمل این او سی جاری کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد سے باہر سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے انتظامیہ کی جانب سے این او سی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل کے نام پر جاری کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ہی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے درخواست دی تھی۔این او سی کے مطابق تحریک انصاف کو جلسہ پسوال روڈ، سنگجانی کے مقام پر کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کارکنان بھی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مخصوص روٹس کو استعمال کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن