اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے آر ٹی او میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا یہ بات قابل افسوس ہے کہ 20 فیصد جی ڈی پی کا شیئر رکھنے والا سیکٹر صرف 2 فیصد سے کم ٹیکس ادا کرتا ہے۔ تاجر انتہائی محب وطن لوگ ہیں لیکن ملکی معیشت میں ان کی ٹیکس ادائیگی انتہائی حد درجے سے بھی کم ہے جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تاجر دوست اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن پر تاجروں کو کوئی تحفظات نہیں البتہ ٹیکسیشن کے بارے میں ان کے کچھ خدشات ہیں جن پر مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد ایف بی آر اور تاجر نمائندے کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تاجر دوست اسکیم کی اصل روح ریٹیل و ہول سیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ہے
تاجروں کو اپنے ٹیکس دینے کے متعلق سنجیدہ ہونا پڑے گا، نعیم میر
Sep 06, 2024