اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے گذشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے اسلام آباد میں بس ٹرمینل کے قیام کے لئے پری فیزبلٹی سٹڈی مکمل کرلی ہے.اس منصوبے کے تحت سیکٹر I-11 میں 32 ایکٹر پر ایک جدید بس ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا، بس ٹرمینل کے ساتھ ایک کمرشل ایریا بھی بنایا جائے گا.مجوزہ بس ٹرمینل میں بڑی بسوں اور منی بسوں کی پارکننگ سمیت اوور نائٹ کار پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی.مزید برآں بس ٹرمینل کی تعمیر سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور اڈوں کا خاتمہ بھی کیا جائے گا۔ بس ٹرمینل کی تعمیر سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی گی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ بس ٹرمینل کو اسلام آباد کے اہم مقامات سے منسلک کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں عوامی نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا اور مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے
اے ڈی بی نے اسلام آباد بس ٹرمینل کیلئے پری فیزبلٹی سٹڈی مکمل کرلی
Sep 06, 2024