اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آ پر یشنز محمد ارسلان شاہزیب نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے زیر علاج پولیس افسران کی تیمارداری کی، ایس ایس پی آ پر یشنز نے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور پولیس افسران کی صحت کی صورتحال کے متعلق بریفنگ لی،اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کے بہتر علاج معالجے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں، ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ یہ افسران اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں تمام پولیس افسران ہماری فیملی ہیںاور کا برابر خیال رکھا جائے گا۔