راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) میاں پرویز اسلم گروپ کی جانب سے راولپنڈی شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں، صدر کینٹ،ٹنچ بھاٹہ، مری روڈ، کمرشل مارکیٹ، راجہ بازار، اندرون شہر، گنجمنڈی نسواری بازار سمیت گوجرخان، روات، ٹیکسلا ، واہ کینٹ، ڈی ایچ اے ، بحریہ ٹاؤن میں ممبران کے ساتھ کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، جہاں تاجر تنظیموں ، نمائندوں اور ممبران نے بھرپور شرکت کی، ممبران کی جانب سے میاں پرویز اسلم گروپ سے مکمل یک جہتی اور سپورٹ کا اظہار کیا گیا، اس موقع پرگروپ لیڈر سہیل الطاف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن 2024 میں میاں پرویز اسلم گروپ انشا اللہ کلین سویپ کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا میاں پرویز اسلم گروپ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایمانداری اور عزت و وقار کے ساتھ پاکستان بلخصوص ضلع راولپنڈی کی تاجر برادری کی خدمت کر رہا ہے۔ شہر کی مختلف انجمن تاجران کے وفود نے میاں پرویز اسلم گروپ کی بھرپور سپورٹ اور مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں پرویز اسلم گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری اور شہر کی ترقی کو ترجیح دی۔
راولپنڈی چیمبر الیکشن ، میاں پرویز اسلم گروپ کلین سویپ کریگا، سہیل الطاف
Sep 06, 2024