ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں :رانا اکرم 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف ریٹیلرز پاکستان رانا اکرم نے  چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر کو ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،آج کے دن  اس عزم کی تجدید کریں کہ اسی جذبے،عزم و استقلال،بے مثال جرت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع،اس کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں نے کیا تھا۔ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن