ٹیکسلا(نمائندہ نوائے و قت)وفاقی مشیربرائے وز ارت قانون بیرسٹرعقیل ملک کی خصوصی کاوش سے وزیراعظم پاکستان میا ں شہبازشریف نے علاقہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے عوام کی سہولت کیلئے ٹیکسلانادراسینٹرمیںہی پا سپو ر ٹ کے اجراء کیلئے ’’خصوصی سیل‘‘قائم کرکے لو گو ںکوفوری سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،پرائم منسٹرکے احکامات ڈی جی پاسپورٹ اسلام آبادکوموصول ہوگئے،جنہوںنے عمل درآمد کیلئے متعلقہ برانچ کواحکامات جاری کردیئے،واضح رہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظرٹیکسلابڑی ر یلو ے پھاٹک سے نادرا،آفس کوجی ٹی روڈوحدت کالو نی سٹاپ کے بالمقابل راجہ رمیض پلازہ میںمنتقل کر نے کی تمام ترکاروائی اورانتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق 9ستمبربروز سوموارنا درا،د فترکی نئی جگہ منتقلی کاباضابطہ افتتاح کیاجائے گا ،مقامی ایم این اے وفاقی مشیروزارت قانون بیر سٹرعقیل ملک کے ہمراہ وزیرداخلہ سمیت نادارا،ا ور پاسپورٹ سیل کے ذمہ دارافسران بھی افتتاحی تقر یب میںشرکت کرینگے،عوامی سماجی حلقوںنے بیر سٹرعقیل ملک کی خصوصی کاوش کوسراہتے ہوئے ان کے متحرک جذبوںپرانہیںخراج تحسین پیش کیا ہے ،عوامی حلقوںکاکہناہے کہ انتہائی رش والی جگہ سے نادراسینٹرختم کرکے جی ٹی روڈپرانتہائی اعلی اور منا سب جگہ پرنادراسینٹرکاقیام اورپاسپورٹ کے اجراء کیلئے دوخصوصی کاونٹرقائم کرنے کاعمل عام لوگو ںکوپا سپورٹ بنوانے کیلئے راولپنڈی آمدور فت کی مشکلا ت سے نجات دلائے گا،اورتحصیل ٹیکسلاواہ کے لو گو ںکوراولپنڈی کی بجائے پاسپور ٹ کے حصول کیلئے ٹیکسلادفترسے ہی تمام سہولت دستیاب ہوگی۔