اسلام آباد(خبر نگار)قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے پی ایچ ڈی سکالرز خلیل الرحمن نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ان کے مقالے کا موضوع ڈیرہ اسماعیل خان میں اردو اور سرائیکی شاعری کا تقابلی جائزہ (بہ تخصیص نمائندہ شعرا کی غزل و نظم ما بعد قیام پاکستان)تھا ۔مقالے کے کامیاب دفاع پر ان کے دوستوں اور ہم جماعتوں کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے ادبی حلقوں نے انھیں اور ان کے نگران مقالہ ڈاکٹر افتخار بیگ کو مبارک پیش کی ہے۔