اسلام آباد ( نامہ نگا ر)6 ستمبر پاک فوج کی بہادری اور شہدا کی قربانیوں کے یاد دلاتا ہے، قوم اور پا ک فوج نے مل کر اپنے وطن کی حفاظت کے لیے بے مثا ل قربانیاں دیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کے نائب صد ر مرزا محمد حفیظ نے نوجوانوں کے وفودسے خصوصی با ت چیت میں کیا ، انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی ان عظیم کارنامہ سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں ، ہمیں بحیثیت قوم متدہ ہو کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ا ن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،ایم این اے انجم عقیل خان کی قیادت میں مخلوق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان ہے یہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا تمام میگا پروجیکٹس مسلم لیگ ن نے دیئے، ہمارے دروازے علاقہ عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
6ستمبر پاک فوج کی جرات و بہادری کی یاد دلاتا ہے، مرزا حفیظ
Sep 06, 2024