کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، فلسطین میں حالات تباہی سے بھی بدتر ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین میں حالات تباہی سے بدتر ہیں۔دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسی نیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ادھر رات اور صبح سویرے غزہ پر  اسرائیل کے تازہ حملوں میں 21 فلسطینی شہید کردیے گئے  جب کہ ایک حملہ کمال عدوان اسپتال کے نزدیک کیا گیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 ہزار 800 سے زائد فلسطینی اور 94 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن