6ستمبرپاک فو ج نے د شمن کے عز ائم کو خا ک میں ملایا،یو سف ر ضا گیلا نی

 اسلام آباد( خبرنگار ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ 6ستمبریوم دفاع پاکستان کی قومی جرت و بہادری کے لازوال استعارہ کی حیثیت رکھتا ہے، دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا،افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ  کئے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرت و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم  خاک میں ملا دیئے۔  یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرت مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن