اسلام آباد(خبرنگار) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ریسلر اطہر زاہد سے ملاقات کی جو 4 اکتوبر 2024 کو نیپال میں ہونے والی عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اس موقع پر چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اطہر زاہد کے عزم اور محنت کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کٍٍٍٍا اظہار کیا۔ اطہر زاہد، جو بھارتی ریسلر سنگھم دھو بے کے ساتھ مقابلے کے لیے پرعزم ہیں، نے کہا کہ وہ بھرپور محنت سے پاکستان کے لیے یہ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیار ہیں چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت حکومت کی اولین ترجیح ہے
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سے ریسلر اطہر زاہد کی ملاقات
Sep 06, 2024