نوجوان پاکستان کا مستقبل ، مایوس نہیں ہونے د ینگے،ڈاکٹر مصدق ملک

 اسلام آباد( خبرنگار ) وفاقی وزیر توانائی (پٹرولیم ڈویژن ) ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوجوان  پاکستان  کا مستقبل ہیں انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے ، حکومت   نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیاور  ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جس سے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔  جمعرات کو سی ای او سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگارکی فراہمی میں آئی ٹی کے شعبے کا اہم کردارہے اور آنے والے دور میں ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے اپنی برآمدات میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنی جی ڈی پی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ زرعی معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کا ملکی معیشت میں نمایاں کردارہے لیکن اس شعبے میں ہمیں  محنت کی ضرورت ہے ، زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے ہمیں جدید تقاضوں   کو اپنانا ہوگا اور  اس شعبے میں  ہم  آرٹیفیشل انٹیلیجنس  کا سہارا بھی لے سکتے ہیں ۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں زرعی اجناس  بالخصوص پھل سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہے اور انہیں محفوظ بنا کر برآمدکرنا ہے تاکہ ہماری جی ڈی پی میں بہتری آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی اورزراعت کے شعبوں میں بہتری سے برآمدات میں اضافہ ہوتاہے اور اس سلسلے میں حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔  وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران  پر قابو پانے کے لئے ہمیں شمسی اور ونڈ توانائی سے مستفید ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن