اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت): گوگل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ''آگے بڑھو: گوگل فار پاکستان'' کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے مستقبل کے مواقع کو کھولنے کے لیے گوگل کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا گیاتقریب میں ایکسیس پارٹنرشپ (Access Partnership) نے ’’آگے بڑھو: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانا‘‘ کے عنوان سے ایک نئی رپورٹ بھی پیش کی ،رپورٹ کے مطابق،ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز،خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI) برآمدات کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور غیر ملکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو رہی ہے۔ 2030 ء تک پاکستان کی سالانہ برآمدی قدر میں 1.8 کھرب روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ خواجہ،نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیجیٹل برآمدات کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے مل کر کام کرکے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
آگے بڑھو: گوگل کا فیوچر فارورڈ پاکستان کو فعال بنانے کے لیئے کو شاں
Sep 06, 2024