چوہدری عدنان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علی محمد خان

Sep 06, 2024

اسلام آباد/راولپنڈی (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے کیس میں آج توقع تھی فیصلہ آِئے گا اور ان کی جان چھوٹے گی،وکلا پر اعتماد ہیں کہ خان کی کیسز سے جان چھوٹے گی،بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے سے ان۔کی عزت کم نہیں ہو گی ،جیسے توشہ خانہ عدت کیس اور سائفر سے جان چھوٹی ایسے ہی یہ کیس ختم ہو گا ،حق کا فیصلہ آنے میں دیر لگتی ہے ،ہر تکیلف کے ساتھ آسانی ہے ملک بنانے کے لئے بھی قربانیاں دی گئی تھیں،8 ستمبر کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی پر امید ہیں،22 اگست کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی نے دل پر پتھر رکھ کر جلسہ منسوخ کیا تھا ،بانی پی ٹی آئی نے ختم۔نبوت کے سلسلے میں مذہبی جماعت کی وجہ سے جلسہ موخر کیا تھا ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرہور اور پر امن ہو گا ،جلسہ میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے،8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرتمند کارکن ہیں ، 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرتمند کارکن ہیں ۔

مزیدخبریں