ملکی تر قی کیلئے اسا تذہ  کوصلاحیتوں کیمطا بق تنخواہیں دینا نا گز یر، احسن اقبال

 اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اعلی تعلیم کو فروغ دینا ہے تو تعلیمی شعبے میں بہترین تنخواہوں کا نظام اپنانا ہو گا ، اعلی تعلیم یافتہ، ماہرین اور ہنرمند اساتذہ کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تنخواہیں فراہم کرنا ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، ملک کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اعلی تعلیمی اداروں میں پے سکیل کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے اجلاس   کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اعلی تعلیمی اداروں میں پے سکیل کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس کی کارکردگی اور سفارشات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے اعلی حکام، وفاقی اور صوبائی اداروں کے فنانس ڈیپارٹمنٹس کے  نمائندگان نے شرکت کی۔ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس 16ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کے دوران تشکیل دی گئی تھی تاکہ اعلی تعلیمی اداروں کے موجودہ پے سکیل کو بحال کیا جا سکے اور اسے عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق لایا جا سکے۔    

ای پیپر دی نیشن